0
Friday 18 Mar 2011 13:40

جعفرآباد، پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار جاں بحق

جعفرآباد، پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار جاں بحق
جعفر آباد:اسلام ٹائمز۔جعفرآباد کے علاقے سنہڑی پنہور میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ جعفر آباد کے علاقے سنہڑی پنہور تھانے کی حدود میں پیش آیا، جو سندھ اور بلوچستان کا سرحدی علاقہ ہے۔ موٹر سائیکل سواروں نے اچانک پولیس چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، جس کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک اور چار ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 60056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش