0
Tuesday 15 Mar 2011 16:28

بلوچستان کے اپوزیشن لیڈر سردار یار محمد رند کو کینیڈا جانے سے روک دیا گیا

بلوچستان کے اپوزیشن لیڈر سردار یار محمد رند کو کینیڈا جانے سے روک دیا گیا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے اپوزیشن لیڈر سردار یار محمد رند کو غیر ملکی سفر سے روک دیا گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر اور بلوچستان کے قائد حزب اختلاف سردار یار محمد رند اپنے بچوں کے ہمراہ کینیڈا جا رہے تھے کہ انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں دی گئی، جبکہ ان کے بچوں کو اجازت دے دی گئی۔ اس صورت حال پر سردار یارمحمد رند نے پیر کو اسلام آباد میں اپنی جماعت کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور مشاہد حسین سید سے ملاقات کی۔ چوہدری شجاعت نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کرے۔
خبر کا کوڈ : 59683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش