0
Tuesday 17 Jan 2017 11:48

متحدہ مجلس عمل کی طرز پر دینی جماعتوں کا ایک بڑا اتحاد بہت جلد تشکیل پا جائے گا، میاں محمد اسلم

متحدہ مجلس عمل کی طرز پر دینی جماعتوں کا ایک بڑا اتحاد بہت جلد تشکیل پا جائے گا، میاں محمد اسلم
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں محمد اسلم نے خوشاب میں ارکان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن بے کار ہو گا، 2018ء کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے لئے جماعت اسلامی تمام دینی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور توقع ہے کہ متحدہ مجلس عمل کی طرز پر دینی جماعتوں کا ایک بڑا اتحاد بہت جلد تشکیل پا جائے گا۔ خوشاب میں اجتما ع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی نرسری ہیں، بلدیاتی اداروں میں عوام کے حقیقی نمائندوں کو بیور کریسی کے تابع کرنے کی بجائے بااختیار بنایا جائے، اگر آپ عوام کے نمائندوں کو ڈپٹی کمشنر کا غلام بنا دیں گے تو اس سے عوام کے حقوق پامال ہوں گے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا جاوید قصوری، ضلعی امیر حافظ فداء الرحمن نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 600874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش