0
Friday 20 Jan 2017 02:23

شام، حلب کے اطراف میں ہوائی حملوں میں "فتح الشام" کے 40 سے زائد دہشتگرد ہلاک

شام، حلب کے اطراف میں ہوائی حملوں میں "فتح الشام" کے 40 سے زائد دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شام کے صوبے حلب کے مغرب میں "الشیخ سلیمان" پہاڑی سلسلے میں واقع دہشتگرد عناصر "فتح الشام" کے دہشتگرد عناصر کے تربیتی مرکز پر چند نامعلوم جنگی جہازوں کے حملے میں 40 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق ایک بار پھر چند نامعلوم جنگی جہازوں کے صوبہ حلب پر حملے میں "فتح الشام" کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو ہدف بنایا گیا۔ شامی ہیومن رائٹس واچ کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے مطابق ان جنگی جہازوں نے کل شام کو "فتح الشام" کے دہشتگرد عناصر کے تربیتی مرکز کو، جو کہ مغربی حلب کے اطراف میں "الشیخ سلیمان" پہاڑوں میں واقع تھا، اسے اپنی بمباری کا نشانہ بنایا۔ عبدالرحمان کے بقول اس ہوائی حملے میں 40 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شامی ہیومن رائٹس واچ کی اطلاعات کے مطابق شام کے شمال میں "فتح الشام" کے ٹھکانوں پر ہونے والے ان حملوں میں گذشتہ ایک ماہ سے اب تک اس دہشتگرد گروہ کے چند کمانڈروں سمیت سو سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شام اور روس کے جنگی جہازوں نے 30 دسمبر سے اب تک کئی بار اس گروہ کے ٹھکانوں، باالخصوص صوبہ ادلب میں انہیں اپنے حملوں کا ہدف بنایا ہے۔ واشنگٹن نے پچھلی جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ ادلب پر ہونے والے ہوائی حملے میں "فتح الشام" کے سرغنوں میں سے محمد حبیب بوسعدون بھی ہلاک ہوگیا۔ عبدالرحمن نے یہ بھی بتایا کہ گذشتہ رات کے ہوائی حملوں میں "نورالدین الزنگی" گروپ کے بھی 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ نورالدین الزنگی گروہ کے ترجمان عبدالسلام عبدالرزاق نے یہ امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ حملے روسی جنگی جہازوں نے کئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 602028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش