0
Wednesday 25 Jan 2017 12:42

مسلم اُمہ متحد ہوکر دہشتگردی کیخلاف بیانیہ تیار کرے، ناصر جنجوعہ

مسلم اُمہ متحد ہوکر دہشتگردی کیخلاف بیانیہ تیار کرے، ناصر جنجوعہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ مسلم امہ کو دہشتگردی کے مقابلے میں بیانیہ دینے والوں کی تقسیم کی وجہ سے ہم بیانیہ نہیں دے سکے، علماء دہشتگردی کے مقابلے میں مسلم امہ کو بیانیہ دینے کے لئے آگے بڑھیں۔ اسلام آباد میں پاکستان علماء کونسل کے زیراہتمام انتہا پسندی، دہشت گردی، فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف سیمینار اور رابطہ عالمی اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عیسیٰ کے اعزاز میں اعشائیہ کا انعقاد ہوا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل ( ر) ناصر جنجوعہ نے کہا کہ ہمارے دین میں تفریق پیدا کرکے ہمیں آپس میں لڑایا جا رہا ہے۔ بدقسمتی سے ہم نے بھی اس میں کسر نہ چھوڑی اور ہم اپنے دین سے ہٹ کر اپنے فرقوں پر قائم ہو گئے۔ دہشت گردی کے مقابلے میں بیانیہ اب تک نہیں بنایا جا سکا، ہم پندرہ سال سے دہشتگردی کا شکار ہیں، مسلم امہ متحد ہوکر دہشت گردی کے خلاف بیانیہ تیار کرے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ مسلم دنیا بڑے مشکل دور سے گذر رہی ہے، عراق، شام، لیبیا اور یمن میں مسلمانوں کا خون مسلمانوں کے ہاتھ بہ رہا ہے، دہشت گرد اسلام کا نام لے رہے ہیں اور اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ داعش بہت بڑا فتنہ ہے، ہم دہشتگردی اور دہشت گردوں داعش سمیت ان کے ہر روپ میں لڑنے کے لئے تیار ہیں۔ جن دہشتگردوں نے مکہ و مدینہ میں حملہ کیا اور جنہوں نے پشاور اور کوئٹہ میں حملہ کیا وہ سب ایک ہیں۔ سیمینار سے رابطہ عالمی اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عیسی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

خبر کا کوڈ : 603226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش