0
Tuesday 31 Jan 2017 10:51

سرگودہا، اتحاد العلماء کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد ریلی

سرگودہا، اتحاد العلماء کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد ریلی
اسلام ٹائمز۔ نجی ٹی وی چینلز پر جنرل (ر) راحیل شریف کو زمین الاٹ کیے جانے کی خبروں پر معنی خیز تبصروں کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کی حمایت میں ریلیاں منعقد ہو رہی ہیں۔ اتحاد العلما کے زیر اہتمام سرگودہا میں پاکستان آرمی زندہ باد ریلی نکالی گئی، شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کا آغاز بلاک نمبر 1 سے ہوا، جو مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی بلاک نمبر 12 چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر ریاست علی فیروزی، ملک اسلم کچھیلا، قاری عبدالوحید اور دیگر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند شر پسند عناصر ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، جسے عوام کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، فوج مخالف تبصرے انتہائی افسوس ہیں۔
خبر کا کوڈ : 605111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش