0
Saturday 4 Feb 2017 15:33

ایران کا سفر کیوں کیا؟ ناروے کے سابق وزیراعظم کو امریکی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

ایران کا سفر کیوں کیا؟ ناروے کے سابق وزیراعظم کو امریکی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ مسلمان اور اسلام دشمنی میں ٹرمپ انتظامیہ اتنی آگے نکل گئی کہ اب سفارتی آداب بھی بھول گئی ہے۔ سات مسلمان ملکوں کے شہریوں پر لگائی گئی پابندی کے بعد اب امریکی ایئرپورٹ حکام نے دو بار ناروے کے وزیراعظم رہنے والے جیل مونو بونووک کو صرف اس بات پر ایک گھنٹہ تک ایئرپورٹ پر روکے رکھا کیونکہ انہوں نے تین سال پہلے ایران کا دورہ کیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناروے کے سابق وزیراعظم جیل مونو بونووک امریکی صدر کے حلف اٹھانے کے بعد منعقد کئے جانے والے دعائیہ ناشتے میں شرکت کیلئے امریکہ پہنچے تھے، اس ناشتے میں دنیا بھر سے لیڈرز اور مذہبی رہنما شریک ہوتے ہیں۔ ناروے کے سابق وزیراعظم جب امریکہ پہنچے تو انہیں ایئرپورٹ اسٹاف نے مشرق وسطیٰ سے آنے والے دیگر مسافروں کے ساتھ ایک الگ کمرے میں روک لیا اور ان سے 20 منٹ تک پوچھ گچھ کی گئی جبکہ انہیں ایک گھنٹے تک ایئرپورٹ سے جانے نہیں دیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے نارویجن ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ایئرپورٹ حکام نے صرف اس وجہ سے ان سے تفتیش کی کیونکہ انہوں نے تین سال پہلے ایران کا دورہ کیا تھا اور ان کے پاسپورٹ پر ایران کی مہر لگی ہوئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 606409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش