0
Wednesday 8 Feb 2017 20:00

رواں ماہ 2017ء کا پہلا چاند گرہن 11 فروری جبکہ سورج گرہن 26 فروری کو لگے گا

رواں ماہ 2017ء کا پہلا چاند گرہن 11 فروری جبکہ سورج گرہن 26 فروری کو لگے گا
اسلام ٹائمز۔ ماہ فروری میں 2017ء کا پہلا چاند گرہن اور پہلا سورج گرہن ہوگا، ماہر فلکیات کے مطابق رواں سال کے دوران دو چاند گرہن اور دو سورج گرہن ہوں گے جبکہ چاند گرہن پاکستان میں دیکھا جاسکے گا۔ پہلا چاند گرہن 11 فروری بروز ہفتہ کو لگے گا جو 3 بج کر 34 منٹ پر شروع ہوگا اور 7 بج کر 53 منٹ تک رہے گا، دوسرا چاند گرہن 7 اور 8 اگست بروز سوموار اور منگل کی درمیانی شب لگے گا۔ یہ گرہن 8 بج کر 50 منٹ پر شروع ہوگا اور 1 بج کر 50 منٹ تک رہے گا۔ 26 فروری بروز اتوار کو سورج گرہن لگے گا جبکہ دوسرا سورج گرہن 21 اگست بروز سوموار کو لگے گا۔ ماہر فلکیات کے مطابق دونوں چاند گرہن پاکستان میں دیکھے جا سکیں گے جبکہ سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 607624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش