0
Saturday 11 Feb 2017 20:39

گلگت پولیس نے درجن سے زائد غیرمقامی بھیکاریوں کو شہر بدر کر دیا

گلگت پولیس نے درجن سے زائد غیرمقامی بھیکاریوں کو شہر بدر کر دیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت پولیس نے درجن سے زائد غیرمقامی بھیکاریوں کو شہر بدر کر دیا۔ پولیس کے مطابق یہ بھیکاری گلگت شہر میں مختلف جرائم بالخصوص منشیات اور بے حیائی پھلانے کے سبب بھی بن رہے تھے۔ یہ پہلا موقعہ نہیں کہ گلگت پولیس نے ان بھیکاریوں کو شہر بد کیا ہو۔ مگر بسری چیک پوسٹ میں ان کی آمد رکنے کے لئے خاص انتظام نہ ہونے کی وجہ سے غیرمقامی بھیکاری بڑی آسانی کے ساتھ گلگت کا رخ کرتے ہیں۔ غیرمقامی بھیکاری شہر کے مختلف جگہوں میں ٹولیوں کی شکل میں بھیک مانگتے بھرتے ہیں۔ بعض بھیکاری تو شہر میں منشیات اور بے حیائی پھیلانے کے بھی با عث بن رہے ہیں۔ ایسے میں گلگت پولیس کا ان کو علاقہ بدر کرنا نہایت قابل تحسین اقدام ہے، مگر جب تک بسری چیک پوسٹ میں ان کا داخلہ مستقل طور پر روکنے کے لئے اقداما ت نہیں کئے جاتے، اس قسم کے اقدامات کھبی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ لہٰذا بسری چیک پوسٹ پہ ان بھیکاریوں کو مستقل طور پر روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 608488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش