0
Monday 13 Feb 2017 22:58

اسلامی جمعیت طلبہ کل 14 فروری کو یومِ حیاء منائے گی

اسلامی جمعیت طلبہ کل 14 فروری کو یومِ حیاء منائے گی
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں مغربی کلچر کی ترویج کیلئے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر اسلامی ثقافت کے فروغ کیلئے اسلامی جمعیت طلبہ ملک بھر میں یومِ حیاء منائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ، حیاء ہے پہچان ہماری، کے سلوگن کے تحت فیصل آباد میں رفاہ یونیورسٹی، سرگودھا یونیورسٹی، این ایف سی، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی، مدینہ یونیورسٹی، گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج سمن آباد، گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج، اسلامیہ کالج، آئی ایم آئی ٹی کالج، شبلی کالج اور دیگر تعلیمی اداروں میں حیاء سیمینارز، واکس اور آگہی کیمپس لگائے جائیں گے۔ جبکہ ناظم ڈویژن اسلامی جمعیت طلبہ حافظ جہانزیب، خالد محمود عارف اور حافظ فرحان احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسلام میں ویلنٹائن ڈے جیسے تہواروں کی کوئی گنجائش نہیں ہے، دین کسی بھی قسم کی بے حیائی و فحاشی کی اجازت نہیں دیتا، جمعیت حقوق طلبہ کے لیے کوششیں جاری رکھے گی، طلبہ یونینز پر سے پابندی ختم کی جائے کیونکہ یہ ایک غیر جمہوری اقدام ہے، طلبہ یونینز سے ابھرنے والی قیادت ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 609284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش