0
Thursday 16 Feb 2017 10:24

صیہونی وزیراعظم کا امریکی حکومت سے شام کی مقبوضہ جولان پہاڑیوں کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنیکا بےشرمانہ مطالبہ

صیہونی وزیراعظم کا امریکی حکومت سے شام کی مقبوضہ جولان پہاڑیوں کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنیکا بےشرمانہ مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی حکومت سے بے شرمانہ درخواست کی ہے کہ وہ شام کی جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کے قبضے کی حمایت اور اس کو اسرائیل کے ایک حصے کے طور پر تسلیم کرلے۔ صیہونی حکومت نے انیس سو اکیاسی میں شام کی جولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کرکے انہیں مقبوضہ علاقوں میں شامل کر لیا تھا، لیکن عالمی براداری منجملہ امریکہ نے اسرائیل کے اس اقدام کو تسلیم نہیں کیا۔ صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو، جنھوں نے یہ درخواست بدھ کو ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کی تھی، نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے ان کی اس درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔ صیہونی حکومت نے جولان کی پہاڑیوں پر دسیوں بستیاں تعمیر کر لی ہیں اور اب وہ ان علاقوں سے شام کے خلاف فوجی کارروائیوں اور دہشت گردوں کی مدد کے لئے استفادہ کر رہی ہے۔ ادھر شام کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت، اس کے علاقائی اور مغربی اتحادی، شام میں سرگرم تکفیری دہشت گردوں کی مدد کر رہے ہیں۔ صیہونی حکومت نے شام میں زخمی ہو جانے والے دہشت گردوں کے علاج و معالجے کے لئے جولان کی پہاڑیوں پر فیلڈ اسپتال بھی تعمیر کرائے ہیں۔ نتن یاہو اور ٹرمپ نے بدھ کی رات اپنی ملاقات میں شام کے بحران کا بھی جائزہ لیا۔ 
خبر کا کوڈ : 610117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش