0
Thursday 23 Feb 2017 14:00

اداروں سے تعاون کرنے والوں کو ہراساں کرنا مناسب نہیں، عسکریت پسندی کو دینی مدارس سے نہ جوڑا جائے، زکریا شاہ

اداروں سے تعاون کرنے والوں کو ہراساں کرنا مناسب نہیں، عسکریت پسندی کو دینی مدارس سے نہ جوڑا جائے، زکریا شاہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ﴿ف﴾ فیصل آباد کے ضلعی امیر سید زکریا شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور عسکریت پسندی کو دینی مدارس سے نہ جوڑا جائے، دہشت گرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، ہم پاکستان میں نفاذ اسلام کے لئے پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف رینجرز کے آپریشن کی حمایت کرتے ہیں، اداروں سے تعاون کرنے والوں کو ہراساں کرنا مناسب نہیں، مسجد الخلیل فیصل آباد کے ناظم مولانا ابراہیم خلیل کو رہا کیا جائے، 24 فروری کو یوم مذمت دہشت گردی منائیں گے۔ جے یو آئی فیصل آباد کے رہنما کا پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حالیہ ہونے والے بم دھماکوں سے پوری قوم سوگوار ہے، امریکہ اور بھارت نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو، اس لیے وہ سی پیک جیسے عظیم منصوبے کو ناکام بنانے پر تُل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر حکمران مذمتی بیانات جاری کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے، سیاسی و عسکری قیادت بے گناہ جانوں کے ساتھ کھیلنے والوں کو مقام عبرت تک پہنچائے۔
خبر کا کوڈ : 612147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش