0
Saturday 26 Mar 2011 10:13

لیبیا پر حملے تین ماہ جاری رہیں گے، اب فوجی آپریشن کی کمان نیٹو سنبھالےگا، ہیلری کلنٹن

لیبیا پر حملے تین ماہ جاری رہیں گے، اب فوجی آپریشن کی کمان نیٹو سنبھالےگا، ہیلری کلنٹن
نیویارک:اسلام ٹائمز-امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ لیبیا پر نو فلائی زون قائم کر کے عوام کی مدد کی جا رہی ہے اور اس مقصد کے لئے ڈاکٹرز اور نرسیں بن غازی شہر بھیجے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ لیبیا کے خلاف فضائی آپریشن میں اتحادی ممالک کے طیاروں نے حصہ لیا، ادھر امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج کارروائی میں لیبیا کا دفاعی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے تاہم اس میں کسی شہری کی ہلاکت نہیں ہوئی، لیبیا کے نائب وزیرخارجہ خالد قائم نے پینٹاگون کے دعوے کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی طیارے اور بحری جہاز پانچ روز سے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ لیبیا کی جغرافیائی تبدیلی نہیں چاہتے، معمرقذافی اپنے ہی شہریوں کا قتل عام کر رہے ہیں جن کو روکنے کیلئے اقدامات کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لیبیا کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ 
 ادھر نیٹو نے کہا ہے کہ لیبیا پرحملے تین ماہ جاری رہیں گے۔ لیبیا کے فوجی اڈوں پر متواتر حملے ہو رہے ہیں جبکہ اجدابیا میں فوج اور باغیوں کے درمیان جنگ جاری ہے۔ لیبیا کا مسئلہ مزید الجھتا جا رہا ہے، ہر جانب تباہی، راکھ، اور دھواں ہے۔ لیبیا کی فوج اجدابیا کے قریب منظم ہونے والے باغیوں پر شیلنگ کر رہی ہے، قصبہ کے اطراف میں شدید لڑائی جاری ہے۔ جبکہ اتحادی طیارے لیبیا کے فوجی ٹھکانوں پر مسلسل بمباری کر رہے ہیں۔ فرانس اور برطانیہ نے مسئلے کے سفارتی حل کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ آئندہ ایک دو روز میں نیٹو لیبیا آپریشن کی قیادت سنبھال لے گا۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ لیبیا کے مستقبل کا فیصلہ لیبیا کے عوام طے کریں گے۔ معتبر ذرائع کے مطابق مغربی افواج نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے جنوب مغربی اور مشرقی علاقوں میں فوجی اہداف کے علاوہ آبادی پر بھی حملے کئے، حملوں میں مزید بیس سے زائد شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے مصراتہ شہر کے ایک ہسپتال پر قذافی فورسز کی گولہ باری سے متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ ادھر فرانس کے لڑاکا طیاروں نے نو فلائی زون کی خلاف ورزی پر لیبیا کا جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 61447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش