0
Sunday 5 Mar 2017 18:11

مکمل امن تک دہشتگردی کیخلاف ہماری جنگ جاری رہیگی، بلاول بھٹو

مکمل امن تک دہشتگردی کیخلاف ہماری جنگ جاری رہیگی، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماء عبداللہ مراد کی 13 ویں برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے، عبداللہ مراد کی برسی کل منائی جائے گی، اس سلسلے میں ملیر میں پارٹی کارکنان کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں۔ اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید عبداللہ مراد ایک بہادر جیالے تھے، جس کو دہشتگرد قوتوں نے کراچی میں پارٹی کو کچلنے کیلئے شہید کر دیا، پیپلز پارٹی کے کارکنان نے دہشتگردی اور آمریت کے خلاف چٹان بن کر مقابلہ کیا ہے اور پارٹی کے جنم سے ہی عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے آئے ہیں۔ انہوں نے عبداللہ مراد کی پارٹی اور عوام کی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان اپنے شہیدوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، جنہوں نے پاکستان کی بہتری کیلئے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مکمل امن اور ہم آہنگی تک دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 615284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش