0
Sunday 27 Mar 2011 03:06

پاک بھارت مذاکرات پیر سے نئی دہلی میں ہوں گے

پاک بھارت مذاکرات پیر سے نئی دہلی میں ہوں گے
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔پاکستان کے سیکرٹری داخلہ قمرالزمان چوہدری کل وفد کے ہمراہ نئی دہلی روانہ ہوں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق مذاکرات میں سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس، ویزہ معاملات، انسداد دہشت گردی کے مشترکہ نظام اور خفیہ معلومات کے تبادلے کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان ممبئی حملہ کیس میں پیشرفت کے حوالے سے بھارتی حکام کو آگاہ کرے گا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان اور وزیرستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ بھی بھارتی حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے حوالے سے دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا، ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنا میزبان ملک کی ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 61618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش