0
Monday 28 Mar 2011 11:05

پاک بھارت سیکریٹری داخلہ مذاکرات آج سے ہو رہے ہیں، تمام اہم مسائل پر بات چیت ہو گی

پاک بھارت سیکریٹری داخلہ مذاکرات آج سے ہو رہے ہیں، تمام اہم مسائل پر بات چیت ہو گی
 نئی دہلی:اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت سیکریٹری داخلہ مذاکرات آج سے نئی دلی میں شروع ہو رہے ہیں۔ چوہدری قمرالزمان کا کہنا ہے وہ مذاکرات سے بہت پرامید ہیں۔ سیکرٹری داخلہ چودھری قمرالزماں نئی دلی میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ ان کی قیادت میں نئی دلی جانے والے وفد میں وزارت خارجہ کے کرنل عمر لک اور ڈائریکٹر خارجہ امور زارا اکبر بھی شامل ہیں۔ چوہدری قمرالزمان نے کہا کہ بھارتی ہم منصب سے مذاکرات میں دونوں ممالک ایک دوسرے کی بات توجہ سے سنیں گے۔ سیکرٹری داخلہ نے پاکستان میں بھارتی قیدی گوپال داس کی رہائی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ میں گوپال داس کی سماعت کی بازگشت صدر آصف زرداری نے سنی تو اسے معاف کرنے کے احکامات جاری کئے۔ پاکستانی صدر اور وزیراعظم کو سیمی فائنل دیکھنے کے لئے بھارت آنے کی دعوت پر ان کا کہنا تھا کرکٹ کی وجہ سے دونوں ممالک میں تعلقات بہتر ہوں گے۔ بھارت میں تین روزہ قیام کے دوران پاکستانی حکام نارکوٹکس، دہشت گردی، ممبئی حملوں، سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس اور قیدیوں کی رہائی سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کریں گے۔ 
اے آر وائی نیوز کے مطابق نئی دلی میں دو روزہ پاک بھارت سیکریٹری داخلہ مذاکرات آج سے شروع ہو رہے ہیں۔ سیکریٹری داخلہ قمر زمان چوہدری کی قیادت میں پاکستان وفد نئی دہلی پہنچ چکا ہے۔ مذاکرات میں دہشت گردی سمیت، انسداد منشیات، ویزہ کے اجراء اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔ مبصرین کے مطابق مذاکرات میں بھارت مقبوضہ کشمیر میں دراندازی اور ممبئی حملوں کے ذمہ داران کے حوالگی کا مطالبہ کر سکتا ہے جبکہ پاکستان اس موقع پر دہشت گرد کاروائیوں میں بھارتی ہاتھ ملوث ہونے کی ثبوت بھی پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

خبر کا کوڈ : 61847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش