0
Wednesday 12 Apr 2017 11:27

سکھ یاتریوں کی سکیورٹی کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا

سکھ یاتریوں کی سکیورٹی کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے ہزاروں سکھ یاتریوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی اور لاہور پولیس نے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا ہے۔ بیساکھی کی تقریبات میں شرکت کے حوالے سے اس مرتبہ بھارت کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، سوئیٹزر لینڈ اور دیگر ممالک سے بھی یاتری پاکستا ن آئیں گے اور اس سلسلے میں وفاقی اور حکومت پنجاب کے تعاون سے تمام تر انتظامات کو فول پروف بنا دیا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹ سمیت سکیورٹی کے سخت انتظامات ہونگے۔ ڈی آئی جی آفس میں قائم کیا جانیوالا کنڑول روم 3 شفٹوں میں کام کرے گا۔ لاہور پولیس ریلوے پولیس کے ساتھ باہمی رابطے میں رہے گی اور مشترکہ طور پر سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 627003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش