0
Friday 14 Apr 2017 13:49

پاکستان کے اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور دہشتگردی کیخلاف چین کے تعاون کو سراہتے ہیں، مریم اورنگزیب

پاکستان کے اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور دہشتگردی کیخلاف چین کے تعاون کو سراہتے ہیں، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں چینی حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سٹرٹیجک تعاون خطے میں امن واستحکام کا ضامن ہے، پاک چین دوستی باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہے، دونوں ملکوں کے عوام آپس میں والہانہ لگائو کے رشتے میں بندھے ہیں، سی پیک ترقی کا اہم سنگ میل ہے۔ اسلام آباد میں چین کے ڈائریکٹر انفارمیشن آفس آف سٹیٹ کونسل جیانگ ژیانگ وا سے ملاقات میں گفتگو کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا، عوامی رابطوں اور ثقافتی وفود کے تبادلوں سے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہونگے، میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے کے ثقافتی ورثے اور اقدار کو فروغ دیا جاسکتا ہے، دونوں ملکوں میں فلم اور براڈکاسٹنگ کے شعبوں میں تعاون ہونا چاہئے، پاکستان کی اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ دہشتگردی کیخلاف چین کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ جیانگ ژیانگ وا نے کہا کہ پاک چین دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے، وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان تیزی سے معاشی ترقی کررہا ہے۔ واضح رہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ کی کتاب کے اردو ایڈیشن کی تقریب رونمائی پاکستان میں ہوگی۔ ملاقات میں سیکرٹری اطلاعات احمد نواز سکھیرا اور وزارت کے سینئر افسروں نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 627550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش