0
Friday 14 Apr 2017 15:18

کراچی، لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر ذوالفقار جاں بحق

کراچی، لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر ذوالفقار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری میں رات گئے 2 مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ڈاکٹر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں اپنے کلینک سے فارغ ہو کر ڈاکٹر ذوالفقار علی گھر کیلئے جا رہے تھے کہ راستے میں 2 مسلح افراد نے ان پر چاقوؤں سے حملہ کر دیا، ڈاکٹر اپنی جان بچاتے ہوئے گھر کی طرف بھاگے، لیکن مسلح ملزمان نے گھر کے دروازے پر پکڑ لیا اور ان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم بعد میں اہل خانہ کی درخواست پر انہیں نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ ڈی ایس پی رستم نواز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار علی کے کلینک میں 2 مسلح ملزمان نے پہلے چھری سے حملہ کیا تھا اور پھر فائرنگ کی، گولی ان کے سر پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ دہشتگردی ہے یا ذاتی دشمنی، اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہے اور جائے وقوعہ سے پولیس نے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 627564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش