0
Tuesday 25 Apr 2017 11:20

کرم ایجنسی، دہشتگردوں نے مسافر گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے اڑا دیا، خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد شہید، 11 زخمی

کرم ایجنسی، دہشتگردوں نے مسافر گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے اڑا دیا، خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد شہید، 11 زخمی
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی میں مسافر وین بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 خاصہ داروں سمیت 9 افراد زخمی ہیں، شدید زخمیوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر سے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا۔ مسافر گاڑی کو وسطی کرم کے گاؤں گودر سے صدہ کی طرف آتے ہوئے صبح تقریباً ساڑھے 6 بجے سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کے ذریعے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں خاصہ دار فورس کے 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے، جو مردم شماری ڈیوٹی کیلئے گاؤں سے شہر کی طرف آرہے تھے۔ دو خاصہ دار اہلکاروں سمیت 9 شدید زخمیوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا ہے۔ علاقہ گودر کرم ایجنسی کے ہیڈکوارٹر پاراچنار سے 70 کلو میٹر فاصلے پر واقع ہے، جہاں مقیم لوگ درس و تدریس، روزگار اور معمولات زندگی چلانے کیلئے روزانہ شہر کی طرف آتے ہیں۔ ان لوگوں کو لانے کیلئے ایک ہی مسافر گاڑی چلتی ہے، جسے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی کے عوام کو تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے، آج دہشتگردوں نے مسافر وین کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد شہید جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقہ گودر میں مسافر وی صدہ جا رہی تھی کہ وین کو ریمورٹ کنٹرول بم سے اڑا دیا گیا، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 14 افراد شہید ہوگئے، اس کے علاوہ 11 مسافر زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ گودر کا علاقہ اہل تشیع آبادی پر مشتمل ہے اور جن افراد کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا ہے وہ بھی اہل تشیع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 630595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش