0
Thursday 27 Apr 2017 23:50

ترکی میں سیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈاون، 1000 گرفتار، 2200 کی تلاش جاری

ترکی میں سیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈاون، 1000 گرفتار، 2200 کی تلاش جاری
اسلام ٹائمز۔ ترک پولیس نے ایک ہزار افراد کو حکومت مخالف رہنما فتح اللہ گولن کی تحریک سے روابط کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ترکی کے وزیرِ داخلہ سلیمان سوئلو کا کہنا ہے کہ ملک کے 72 صوبوں میں گذشتہ رات گولن نیٹ ورک کےخلاف کارروائی میں 1009 خفیہ امام حراست میں لیے گئے ہیں۔ انھوں نے اس کارروائی کو ترکی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ ترک حکام کے مطابق پولیس کو ابھی مزید 2200 افراد کی تلاش ہے، جن میں سے اکثریت کا تعلق ترک پولیس فورس ہی ہے، یہ گرفتاریاں ترک صدر کے متنازع ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد ملک میں ان کے مخالفین پر پہلا بڑا کریک ڈاؤن ہے۔ ترک حکام کے مطابق پولیس کو ابھی مزید 2200 افراد کی تلاش ہے جن میں سے اکثریت کا تعلق ترک پولیس فورس ہی ہے۔ واضح رہے کہ ترکی میں اپوزیشن سے تعلق کی بنیاد پر گرفتاریوں کے عمل کو انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے روکنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 631481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش