0
Monday 4 Apr 2011 20:10

ڈی جی خان بم دھماکے، جاں بحق افراد کی تعداد 56 ہو گئی، زیرحراست دہشتگرد کے چار ساتھی گرفتار

ڈی جی خان بم دھماکے، جاں بحق افراد کی تعداد 56 ہو گئی، زیرحراست دہشتگرد کے چار ساتھی گرفتار
ڈی جی خان:ااسلام ٹائمز۔ ڈیرہ غازی خان میں دربار حضرت سخی سرور پر دھماکوں میں مرنے والے افراد کی تعداد چھپن ہو گئی، ڈیرہ غازی خان میں پولیس کی حراست میں زیرعلاج خودکش حملہ آور نے بیان دیا ہے کہ اس نے دہشتگردی کی تربیت جنوبی وزیرستان اورافغانستان سے حاصل کی۔ ملزم کی نشاندہی پر اس کے چار ساتھی بھی گرفتار کر لئے گئے۔ ڈیرہ غازی خان میں دربار حضرت سخی سرور پر دھماکوں میں زخمی ہونے والے دس افراد آج جاں بحق ہو گئے، دیگر زخمیوں کو ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے ہسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حملے کے موقع پر پولیس کو ایک خودکش بمبار زخمی حالت میں ملا، جس کے پیٹ کا بایاں حصہ اور بازو بری طرح زخمی تھا، لیکن حملہ آور ہوش میں تھا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے اسکی جیکٹ ڈی فیوز کر کے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزم عمر عرف فدا حیسن کی نشاندہی پر پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں فریدی بازار کے ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر حملہ آوروں کے چار ساتھی گرفتار کر لئے، جو دھشتگردی کی اس واردات کی ریکی اور حملہ آوروں کو معاونت فراہم کرنے کیلئے یہاں ٹھہرے ہوئے تھے۔ پولیس نے ہوٹل کا ریکارڈ قبضہ میں لیکر تمام گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی عمر چودہ سے سولہ سال ہے اور اس کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہی ہے۔ پولیس کو دیئے گئے اپنے گمراہ گن بیان میں خودکش حملہ آور کا کہنا ہے کہ اگر اس کی جیکٹ میں موجود دھماکہ خیز مواد پھٹ جاتا تو وہ اپنا مقصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا اور وہ جنت کا مستحق ہوتا۔ اس نے تصدیق کی ہے کہ دہشتگردی کی تربیت اس نے جنوبی وزیرستان اور افغانستان سے حاصل کی ہے۔
ادھر ڈیرہ غازی خان میں حضرت سخی سرور کے مزار پر ہونے والے بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد چھپن ہو گئی۔ دہشت گردی کا مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر سیل کر دی گئی۔ اتوار کی شام پانچ بجے کے قریب ڈیرہ غازی خان سے چالیس کلومیٹر دور دربار سخی سرور پر عرس کی تقریبات جاری تھیں کہ دربار کے مرکزی دروازے اور ملحقہ گراوٴنڈ میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے۔ جن میں چھہن افراد جاں بحق اور اسی سے زائد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے دھماکوں کو خودکش قرار دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق یکے بعد دیگر کئی دھماکے ہوئے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس سے ایک دستی بم اور خودکش جیکٹ برآمد کی گئی ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی دوست محمد کھوسہ کا کہنا ہے کہ دربار پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف آج دوپہر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ غازی خان میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کریں گے، واقعے کی ایف آئی آر تھانہ سخی سرور میں درج کر لی گئی ہے اور اسے سیل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 63159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش