0
Saturday 29 Apr 2017 11:26

سجن جندال افغانستان میں فولاد کے ٹھیکیدار اور بھارتی خفیہ ایجنسی کے معاون ہیں، مقامی اخبار

سجن جندال افغانستان میں فولاد کے ٹھیکیدار اور بھارتی خفیہ ایجنسی کے معاون ہیں، مقامی اخبار
اسلام ٹائمز۔ نجی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ارب پتی ہندو تاجر سجن جندال بھارتی سٹیبلشمنٹ کے بہت قریب ہے اور را نے ہی اسے 2012ء میں افغانستان میں فولاد کا بڑا ٹھیکہ دلوایا تھا، تاکہ بھارتی خفیہ ایجنسی کو بھی اس کی آڑ میں اپنے مزید لوگ افغانستان میں تعینات کرنے کا موقع مل سکے۔ روزنامہ امت کے مطابق 2012ء میں سابق افغان صدر حامد کرزئی نے جندال کی کمپنی جے ایس ڈبلیو کو حاجی جک مائنز سے 8.1 ارب ٹن فولاد نکالنے کا ٹھیکہ دیا تھا، یہ دنیا کی دوسری بڑی فولاد کی کان ہے، جو افغان صوبہ بامیان میں واقع ہے۔ اس ٹھیکے کو دلوانے میں را نے اس کی مدد کی تھی، جبکہ افغان انٹیلی جنس این ڈی ایس بھی ان بورڈ تھی۔ اس ٹھیکے کے بعد سے حامد کرزئی بھی جندال کے دوست بن گئے۔ سجن جندال کی بھارتی خفیہ ایجنسی سے قربت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ بھارت کی سرکاری سٹیل کمپنی میں بھی واحد حصے دار ہیں۔ دریں اثناء معروف بھارتی صحافی برکھا دت نے اپنی حالیہ کتاب کے صفحہ نمبر 58 میں لکھا ہے کہ مودی اور نواز شریف کے درمیان خفیہ پیغام رسائی کا کام سجن جندال انجام دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں سجن جندال اور اس کا بیٹا پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے رہے ہیں۔ پٹھان کوٹ حملے کے بعد سجن جندال نے ایک ٹوئٹ کیا تھا کہ جب بھی مذاکرات شروع ہونے ہوتے ہیں، پاکستانی ایجنسیاں کوئی نہ کوئی دہشتگردی کا واقعہ کرا دیتی ہیں۔ اس کے بیٹے نوین جندال نے پاک فوج کو بزدل قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ چھپ کر وار کرتے ہیں، سامنے آگئیں۔
خبر کا کوڈ : 631736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش