0
Saturday 6 May 2017 20:28
2018ء پیپلز پارٹی کا سال ہوگا

ملک کو مجموعی طور پر مفاہمت کی پالیسی کی ضرورت ہے، راجہ پرویز اشرف

ملک کو مجموعی طور پر مفاہمت کی پالیسی کی ضرورت ہے، راجہ پرویز اشرف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ہو سکتا ہے اسی سال انتخابات ہو جائيں۔ اپنے ایک بیان میں  راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وزيراعظم کو خود سے استعفٰی دینا چاہیئے تھا مگر انہوں نے نہیں دیا، ابھی بھی وقت ہے انہیں خود ہی مستعفی ہو جانا چاہیئے۔ انہوں نے بتایا کہ اب بات آگے نکل گئی ہے، جے آئی ٹی بن گئی ہے، ملک کو مجموعی طور پر مفاہمت کی پالیسی کی ضرورت ہے۔ پرویز اشرف نے بتایا کہ 2018ء پیپلز پارٹی کا سال ہوگا۔ راجہ پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ پرویز مشرف اور نواز شریف عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے لیکن وہ 4 گریڈ کی نوکری دینے پر عدالتوں کے چکر لگاتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 634155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش