0
Wednesday 6 Apr 2011 14:46

مہمند ایجنسی، دھماکوں سے 2 اسکول اور ایک بنیادی مرکز صحت تباہ

مہمند ایجنسی، دھماکوں سے 2 اسکول اور ایک بنیادی مرکز صحت تباہ
غلنئے:اسلام ٹائمز۔ مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیم زئی میں شدت پسندوں نے دو پرائمری اسکول اور بنیادی مرکز صحت کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا۔
شدت پسندوں نے تحصیل حلیمزئی کے علاقے شاہ بیگ میں اسکول اور مرکز صحت دھماکے سے تباہ کئے۔ مہمند ایجنسی میں اب تک تباہ کئے گئے اسکولوں کی تعداد 80 ہو گئی۔ شدت پسندوں کی جانب سے علاقے میں پہلی بار صحت کے کسی مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ اب تک تباہ کئے گئے تعلیمی اداروں میں ایک کالج بھی شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 63487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش