0
Thursday 11 May 2017 17:23

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ میں طلبی، ایل او سی فائرنگ پہ احتجاج

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ میں طلبی، ایل او سی فائرنگ پہ احتجاج
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ بلا کر احتجاجی مراسلہ تھما دیا ہے۔ کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی فائرنگ کیخلاف پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو آج دفتر خارجہ طلب کیا۔ ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی گزشتہ روز ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے باعث کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور 2 زخمی ہوئے تھے۔ پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ تھما دیا ہے جس میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت ایل او سی کی خلاف ورزی نہ کرے اور بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 635829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش