0
Thursday 18 May 2017 23:39

ایم کیو ایم عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر احتجاج کریگی، کنور نوید جمیل

ایم کیو ایم عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر احتجاج کریگی، کنور نوید جمیل
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ متحدہ عوامی طاقت کا نام ہے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر احتجاج کرے گی، 21 مئی کو حیدرآباد میں حقوق ریلی کا انعقاد ظالم حکمرانوں کیلئے نقارہ خدا ثابت ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پکا قلعہ گروانڈ حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں اراکین رابطہ کمیٹی شاہد علی، رکن و ڈپٹی میئر حیدرآباد سید سہیل مشہدی، سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج مسعود محمود، ارکان اسمبلی راشد خلجی، سید وسیم حسین ،صابر حسین قائم خانی، زبیر احمد خان بھی موجود تھے۔ کنور نوید جمیل نے کہا کہ حیدرآباد میں ایم کیو ایم کی حقوق ریلی عوامی مسائل پر احتجاج اور تعصب پرست اقتدار مافیا کو حق پرست عوام کی للکارا ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں لیں اور عوامی مسائل کا خاتمہ کریں۔

کنور نوید جمیل نے کہا کہ الزامات، ظلم و زیادتی ہمیں راہ حق سے جدا نہیں کر سکتی اور فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر حیدرآباد سہیل مشہدی نے کہا کہ سیاسی مخالفین نے حیدرآباد میں جلسیاں کیں اور حیدرآباد کو فتح کرنے کے دعوئے کئے، مگر حقیقت سے مخالفین اور حیدرآباد کی عوام اچھی طرح آشنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد کل بھی ایم کیو ایم کا قلعہ تھا اور آج بھی ہے، کوئی سیاسی بازی گر حیدرآباد کی عوام اور ایم کیو ایم کو جدا نہیں کر سکتا۔ ایم کیو ایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج مسعود محمود نے کہا کہ 21 مئی کو حیدرآباد کی عوام اپنے حق کیلئے صدائیں احتجاج بلند کرنے جا رہی ہے اور یہ احتجاج عوام کے حقوق پر قابض افراد کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 638202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش