0
Sunday 21 May 2017 13:07

کوہاٹ میں دہشتگردوں کی پولیس گاڑی پر فائرنگ، 5 اہلکار شہید

کوہاٹ میں دہشتگردوں کی پولیس گاڑی پر فائرنگ، 5 اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں دہشتگردوں کی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے علاقے لاچی میں دہشتگردوں نے معمول کے مطابق گشت پر مامور پولیس موبائل پر گولیوں کی بارش کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایس ایچ او خان اللہ، ایڈیشنل ایس ایچ او طاہر خان، حوالدار تنویر، ڈرائیور اور گن مین شدید زخمی ہوگئے اور زخموں تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر شہید ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شہدا کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کرنے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ 
خبر کا کوڈ : 638909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش