0
Wednesday 31 May 2017 16:58

کراچی میں بجلی کا بحران برقرار، کئی علاقوں میں احتجاج

کراچی میں بجلی کا بحران برقرار، کئی علاقوں میں احتجاج
اسلام ٹائمز۔ عدالتی اور حکومتی احکامات کے برعکس کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے اور لوگ سراپا احتجاج ہیں۔ کے الیکٹرک کی انتظامیہ نے کراچی میں کئی روز سے فنی خرابیوں اور ہائی ایکسٹینشن لائنیں ٹرپ کرنے کا بہانہ بناکر طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ مزید بڑھا دیا ہے، حکومتی اعلان کے باوجود کے الیکٹرک رمضان المبارک میں سحری اور افطار کے موقع پر بھی لوڈشیڈنگ سے گریز نہیں کر رہی، شہر کے کئی علاقوں میں لاکھوں لوگوں نے آج چوتھی سحری بھی بجلی کے بغیر ہی کی۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ نے کئی علاقوں میں پانی کا بھی بحران پیدا کردیا ہے، رمضان المبارک میں دوہری تکلیف پر لوگ سراپا احتجاج ہیں اور کئی علاقوں میں لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں۔ گلبہار نمبر ایک میں لوگوں نے بجلی اور پانی نہ ہونے پر لسبیلہ سے ناظم آباد جانے والی سڑک کو بلاک جبکہ شہر کی سب سے بڑی سینیٹری مارکیٹ کو بند کرا دیا۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لئے ادارے کا عملہ ہم لمحہ مصروف ہے، شہر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، کسی بھی علاقے میں بجلی کی عدم فراہمی پر شہری 118 پر رابطہ کرکے اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 642152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش