0
Monday 5 Jun 2017 18:54

امام خمینیؒ انسان کی آزادی کے طلبگار تھے لہٰذا انہوں نے پورے عالم اسلام کو بیدار کر دیا، قمر عباس

امام خمینیؒ انسان کی آزادی کے طلبگار تھے لہٰذا انہوں نے پورے عالم اسلام کو بیدار کر دیا، قمر عباس
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس جتوئی نے کہا ہے کہ حضرت امام خمینیؒ نے بڑی بے باکی کے ساتھ عالمی سامراج کے خلاف تحریک شروع کی اور وہ بھی ایسے ملک میں جہاں جابر حاکم کے سامنے کسی میں آواز اٹھانے کی ہمت مشکل سے نظر آتی تھی، امام خمینیؒ نے اپنی عظیم الٰہی تحریک سے ڈھائی ہزار سال سے جاری شہنشائیت کی بساط لپیٹ دی، ان خیالات کا اظہار نے حیدرآباد میں حضرت امام خمینیؒ کی 28 ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ تنظیمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبر عباس جتوئی نے برسی امام خمینیؒ کی مناسبت سے رہبر معظم سید علی حسینی خامنہ ای اور عالم اسلام کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینیؒ انسان کی آزادی کے طلبگار تھے، خود بیدار تھے اور قوم کو بھی بیدار کر دیا اور انہوں نے پورے عالم اسلام کو بیدار کر دیا، تاریخ کے اس سورما، ایران کے اس شجاع و شیر دل انسان اور انقلاب اسلامی کے اس بانی کے رعب و دبدبے سے قصر باطل میں زلزلہ آ گیا تھا، دربار شاہی درہم برہم ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امامؒ نے خود آگہی کو شعور بخشا، غیرت کی روح پھونکی، ملت کو سربلندی کا راز بتایا، کبر و نخوت کا تختہ پلٹا، قصر شاہی میں ایسا شگاف ڈالا کہ ظلم کانپ اٹھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام خمینیؒ نے اپنی پوری زندگی اسلام کیلئے وقف کر دی، آپ نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین پر بہت زیادہ تاکید فرمائی ہے۔

قمر عباس جتوئی نے کہا کہ خداوند عالم کے وعدوں پر یقین اور سامراجی طاقتوں کے وعدوں پر بے یقینی، خالص اسلام پر ایمان اور امریکی اسلام کی نفی، عوامی طاقت پر اعتماد، محروموں اور کمزوروں کی حمایت، سامراج مخالف محاذ کی تقویت، قومی خودمختاری پر ایمان اور تسلط پسند طاقتوں کی نفی اور قومی اتحاد و تفرقہ انگیز سازشوں پر توجہ، امام خمینیؒ کے سات زریں اصول ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج عالم اسلام کے حالات انتہائی خراب ہیں، سامراجی ذرائع ابلاغ سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ قرار دے رہے ہیں، آج ان کی سازشوں کے مقابلے میں حضرت امام خمینیؒ کے زریں اصولوں کی افادیت پہلے سے کہیں زیادہ واضح ہو رہی ہے۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی سعودی فوجی اتحاد عالم انسانیت کیلئے خطرہ ہے، سعودی اور امریکی اسلام ایک ہے، جس کیلئے امام خمینیؒ نے فرمایا تھا کہ سعودی پالیسیاں اور یہودیوں کے ساتھ اتحاد عالم میں آشکار ہو چکا ہے، یہودی کبھی اسلام کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔
خبر کا کوڈ : 643442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش