0
Friday 9 Jun 2017 22:10

یونینز پر پابندی کے باعث طلبہ اپنے آئینی حق سے محروم ہیں، انصر مہدی

یونینز پر پابندی کے باعث طلبہ اپنے آئینی حق سے محروم ہیں، انصر مہدی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنماء انصر مہدی نے لاہور میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد پاکستان میں طلبہ یونین کی بحالی کے حوالے سے سینیٹ کی کمیٹی کے اجلاس کا فیصلہ خوش آئند ہے، رضا ربانی کے طلبہ یونین بحالی کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، آئی ایس او پاکستان کا پہلے دن سے یہی موقف تھا کہ طلبہ یونین کا بحال ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، طلبہ یونینز پر پابندی کے باعث طلبہ اپنے آئینی حق سے محروم ہیں، طلبہ یونینز کی بحالی سے معاشرے میں جمہوری اقدار پروان چڑھنے کیساتھ ساتھ ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی اور طلبہ یونین کی بحالی موروثی سیاست کے خاتمے کی جانب پہلا قدم ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین پر پابندی سے طلبہ تعلیمی اداروں کے آئین کے تحت حاصل ہونیوالے بنیادی حقوق و اختیار سے محروم ہیں، جس کے سبب طلبہ کو بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے نااہل انتظامیہ کے دفتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔ انصر مہدی نے کہا کہ طلبہ یونین کی بحالی سے تعلیمی استعداد بڑھے گی۔ انہوں نے مزید کہا طلبا ہی وہ قوت ہیں جنہوں نے ملک بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، طلبا یونین کی بحالی بہترین طلبا قیادت سامنے آئے گی اور ملک و قوم کی ترقی کا سبب بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا آئی ایس او پاکستان جلد ہی اس حوالے سے تمام طلباء تنظیموں کا اجلاس بھی منعقد کرے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ طلباء یونین کو بحال کروا کر الیکشن کا جلد انعقاد بھی کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 644597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش