0
Monday 11 Apr 2011 14:16

بلوچستان،مختلف علاقوں میں بم دھماکے،گیس پائپ لائن اڑانے کے علاوہ 4 افراد ہلاک، 2 زخمی

بلوچستان،مختلف علاقوں میں بم دھماکے،گیس پائپ لائن اڑانے کے علاوہ 4 افراد ہلاک، 2 زخمی
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ سندھ بلوچستان سرحدی پٹی، پنہوڑ سنہڑی اور ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں بارودی سرنگوں اور بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ جعفرآباد اور سوئی میں گیس پائپ لائنیں اڑانے کے باعث کئی علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ تربت میں انٹی ٹینک مائن ناکارہ بنا دی گئی۔ جعفرآباد کے علاقے لہڑی میں نامعلوم افراد نے گیس کی مین پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی اور کئی علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر نامعلوم افراد کی تلاش شروع کردی۔
اسلام ٹئمز کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں بروری وحدت کالونی سریاب روڈ گولی مار چوک میکانگی روڈ سرکی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں گیس پریشر انتہائی کم رہا جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر ہارون رشید بنگلزئی نے بتایا کہ پائپ لائن اڑانے سے کوئٹہ میں سپلائی متاثر نہیں ہوئی۔ گیس پریشر میں کمی کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ڈیرہ مراد جمالی سے نامہ نگار کے مطابق سندھ بلوچستان سرحدی پٹی پر کنگوئی کے علاقے میں ایک شخص بھٹو خان پیدل جا رہا تھا کہ راستے میں بچھائی گئی بارودی سرنگ پر پاؤں آجانے سے دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔
خبر کا کوڈ : 64560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش