0
Sunday 18 Jun 2017 17:52

وانا ہسپتال میں آتشزدگی، لاکھوں کی ادویات اور قیمتی سامان جل کر خاکستر

وانا ہسپتال میں آتشزدگی، لاکھوں کی ادویات اور قیمتی سامان جل کر خاکستر
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ رات شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کے باعث ایجنسی سرجن کا دفتر اور میڈیکل سٹور مکمل طور پر جل کر خاکستر جبکہ ٹی بی بلاک کا بھی بیشتر حصہ متاثر ہوا ہے۔ اس نے مزید بتایا کہ میڈیکل سٹور میں پڑی لاکھوں روپے کی ادویات بھی ساری جل گئیں۔ دوسری جانب اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آتشزدگی میں زیادہ نقصان فائر بریگیڈ گاڑی کی عدم دستیابی کے باعث ہوا ہے کیونکہ وانا میں فائر بریگیڈ عملہ اور گاڑی نہ ہونے کے باعث کچھ عرصہ قبل وانا ڈگری کالج میں معمولی آگ نے کالج کے بیشتر حصے کو جلا کر کوئلہ کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 647023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش