0
Thursday 22 Jun 2017 10:44

لاہور، شہر کے مشہور پٹواریوں کو اغواء کر کے تاوان وصول کرنیوالا پولیس والوں کا گینگ گرفتار

لاہور، شہر کے مشہور پٹواریوں کو اغواء کر کے تاوان وصول کرنیوالا پولیس والوں کا گینگ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اغواء برائے تاوان کی وارداتیں کرنے والا گینگ پکڑا گیا، پولیس اور سکیورٹی ادارے کے اہلکاروں پر مشتمل گینگ نے ایک ماہ تین پٹواریوں کو اغواء کر کے کروڑوں روپے تاوان لیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں پٹواریوں کے اغواء کے یکے بعد دیگرے واقعات کے بعد پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ معلوم ہوا کہ ایک گینگ شہر کے مشہور پٹواریوں کو اغواء کے بعد تاوان وصول کر رہا ہے۔ حساس ادارے نے ایک مغوی کے ورثاء کو رقم ادا کرنے کا کہا جس پر ملزمان تاوان کی رقم لینے پہنچے تو دھر لئے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان میں پولیس اور سکیورٹی ادارے کے اہلکار شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق، منظر عام پر صرف تین کیسز آئے ہیں جبکہ گینگ نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی ملی بھگت سے بہت سے افراد کو لوٹا ہے جو پولیس کے سامنے آنے سے کترا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 648023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش