0
Friday 23 Jun 2017 20:28

کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید

کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سائٹ ائریا میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 کانسٹیبل اور ایک اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ائریا میں حبیب بینک چورنگی کے پاس افطاری کرنے والے پولیس جوانوں پر موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ شہید اہلکاروں میں تین کانسٹیبل اور ایک اے ایس آئی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال یہ کراچی پولیس پر سب سے بڑا حملہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 648407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش