0
Saturday 24 Jun 2017 14:48

امریکہ کیجانب سے پاراچنار اور کوئٹہ کے بم دھماکوں کی مذمت

امریکہ کیجانب سے پاراچنار اور کوئٹہ کے بم دھماکوں کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کوئٹہ اور پاراچنار میں دہشت گرد حملوں میں معصوم شہریوں اور پولیس اہلکاروں کی شہادت کی مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ان حملوں کے متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں، دہشت گردی کا قلعہ قمع کرنے کے لئے پاکستان کی حکومت اور خطے کے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ جاری کردہ بیان مین مزید کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام اور جنوبی ایشیاء کے ساتھ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 648602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش