0
Wednesday 28 Jun 2017 18:54

حبیب بینک نے شریف خاندان کے کاروباری اکاونٹس سے متعلق تفصیلات جے آئی ٹی کے سامنے پیش کردیں

حبیب بینک نے شریف خاندان کے کاروباری اکاونٹس سے متعلق تفصیلات جے آئی ٹی کے سامنے پیش کردیں
اسلام ٹائمز۔ پاناما کیس کی جے آئی ٹی کا اجلاس سربراہ واجد ضیاء کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا، جس میں حبیب بینک نے شریف خاندان کے کاروباری اکاونٹس سے متعلق تفصیلات جے آئی ٹی کے سامنے پیش کردیں۔ ذرائع کے مطابق حبیب بینک کے سینئر افسران نے تفصیلات جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیں۔ اجلاس میں شریف خاندان کے اثاثوں سے متعلق بیانات کا جائزہ لیا گیا۔ جے آئی ٹی 10 جولائی کو اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم میاں نواز شریف کے پولیٹیکل سیکریٹری ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ گمراہ کن پروپیگنڈے سے حکومت کو کچھ نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم کے پولیٹیکل سیکریٹری آصف کرمانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل تک لال حویلی والا نون لیگ میں شمولیت کیلئے منتیں کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ روزگارکی تلاش میں ہلکان ہوئے جا رہے ہیں، یہ سیاسی بے روزگار ہیں اور بے روزگار ہی رہیں گے، بنی گالہ کی چوکھٹ پر ناچنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ آصف کرمانی کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون نواز شریف کی قیادت میں متحد اور مضبوط ہے، وزیر اعظم کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 649194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش