0
Thursday 29 Jun 2017 21:35

کراچی، پنجاب چورنگی پر زیر تعمیر انڈر پاس میں 2 بچے ڈوب کر جاں بحق

کراچی، پنجاب چورنگی پر زیر تعمیر انڈر پاس میں 2 بچے ڈوب کر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے پنجاب چورنگی میں زیر تعمیر انڈر پاس میں جمع بارش کے پانی میں دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پنجاب چورنگی پر زیر تعمیر انڈر پاس میں گزشتہ دو روز سے جاری بارش کا پانی جمع ہو گیا تھا، جس سے لطف اندوز ہونے بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی، اسی اثناء میں 2 بچے ڈوب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ دونوں بچوں کی لاشیں نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ متعلقہ سرکاری حکام اور تعمیراتی کمپنی کی جانب سے مناسب احتیاطی اقدامات نہیں کئے گئے، جس کے نتیجے میں یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز بھی بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ بارش کے بعد شہر قائد کی سڑکیں دریا کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ نکاسی آب کا مؤثر انتظام نہ ہونے اور نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے باران رحمت زحمت بن جاتی ہے اور متعدد افراد انتظامیہ کی غفلت کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 649477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش