0
Wednesday 13 Apr 2011 14:46

فرانس میں حجاب پر پابندی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، جماعت اسلامی

فرانس میں حجاب پر پابندی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، جماعت اسلامی
کراچی:اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ رعنا فضل نے کہا ہے کہ فرانس کی مسلم خواتین نے قانون کی منظوری کے باوجود بےحجابی اختیار کرنے سے انکار کر کے ثابت کر دیا کہ وہ اسلام کے قانون عفت و عصمت کو اختیار کرنے پر فخر اور تحفظ محسوس کرتی ہیں اور فریب زدہ آزادی کو مسترد کرتی ہیں۔ ناظمہ کراچی نے فرانس کی مسلم خواتین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں جہاں جہاں استعماری قوتوں کے باعث خواتین کو اسلامی قوانین پر عمل پیرا ہونے میں مشکلات کا سامنا ہے وہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، خواتین اسلام، شعائر اللہ اور اسلامی اقدار کی مشترکہ محافظ ہیں اورنام نہاد آزادی کے راگ الاپنے والوں کے خلاف ہمیشہ اسی طرح استقامت کے راستے پر گامزن رہیں گی۔ ناظمہ کراچی نے کہا کہ فرانس کی خواتین اسلام نے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ پردہ آج کی پڑھی لکھی باشعور عورت کی ترقی کی راہ میں تو قطعا رکاوٹ نہیں بلکہ مغرب کی ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ بن چکا ہے، جس سے وہ خوفزدہ ہے، انہوں نے کہا کہ عورت کے ذریعے حاصل ہونے والے اہداف میں مغرب کو رکاوٹ کا سامنا ہے اسی لئے جبراً اس پر پابندی عائد کرنا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 65061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش