0
Wednesday 10 Jun 2009 13:09

بنوں میں جاری آپریشن میں 70 سے زائد شدت پسند ہلاک ہوگئے

بنوں میں جاری آپریشن میں 70 سے زائد شدت پسند ہلاک ہوگئے
پشاور:ایف آر بنوں میں جاری آپریشن میں اب تک 70 سے زیادہ شدت پسندوں کو مارا گیا ہے۔بنوں شہر میں سیکیورٹی فورسز کے دستے گشت کر رہے ہیں جبکہ ایف آر بنوں میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ اور بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی جا رہی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق گذشتہ دو روز میں ایف آر بنوں کے علاقہ بکا خیل اور جانی خیل میں جاری آپریشن کے دوران 70 سے زیادہ شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بنوں شہر میں کرفیو دوسرے روز بھی جاری ہے اور لوگ گھروں تک محدود ہیں۔ سڑکیں سنسان اور بازار بند ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کے دستے شہر کے مختلف مقامات پر گشت کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ایف آر بنوں کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ ایف آر بنوں کے علاقہ جانی خیل اور بکا خیل میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی جارہی ہے جبکہ بنوں کینٹ سے بھاری توپ خانے سے گولہ باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خبر کا کوڈ : 6507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش