0
Wednesday 5 Jul 2017 09:16

لیہ، بس حادثہ میں 10 افراد جاں بحق

لیہ، بس حادثہ میں 10 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کروڑ روڈ پر راولپنڈی جانے والی تیز رفتار بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں المناک تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ذرائع کے مطابق لیہ کے قریب کروڑ روڈ پر راولپنڈی جانے والی اوور لوڈ بس تیز رفتاری سے اوورٹیک کرتی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 10 مسافر موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 23 مسافر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 7 مسافر بس کی چھت پر سوار تھے تاہم زخمی ہونے والے 8 افراد کو ڈی ایچ کیو لیہ جبکہ 15 ٹی ایچ کیو اسپتال کروڑ منتقل کیا کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سامنے سے آنے والی اوور لوڈ بس تیز رفتاری سے اوورٹیک کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جو کہ درخت کو جا لگی۔ دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ المناک تصادم کروڑ روڈ پر جنگل پلی کے قریب پیش آیا۔
خبر کا کوڈ : 650892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش