0
Monday 21 Aug 2017 22:43

قومی ایکشن پلان آخری دہشتگرد اور سہولت کار کے خاتمے تک جاری رکھا جائے، ثروت اعجاز قادری

قومی ایکشن پلان آخری دہشتگرد اور سہولت کار کے خاتمے تک جاری رکھا جائے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو یکجا ہو کر کام کرنا ہوگا، کرپشن کے سرطان نے پاکستان کو آئی سی یو میں پہنچا دیا ہے، ملک میں اشرافیہ اور غریب عوام کے درمیان معاشرتی تفریق خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، کرپشن ایسی لعنت اور کینسر ہے، جس سے بے انصافیاں اور لاقانونیت جنم لیتی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر کورنگی سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ آپریشن خیبر فور کی بے مثال کامیابی پاک فوج کی بہترین صلاحیتوں کی عکاس ہے، دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، پوری قوم کو پاک فوج کی صلاحیتوں اور کارکردگی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنا ہوگا، عوام سی پیک منصوبوں کو مکمل کامیاب ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان کو آخری دہشتگرد اور انکے سہولت کار کو کیفر کردار تک پہنچانے تک جاری رکھا جائے۔
خبر کا کوڈ : 663180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش