0
Saturday 9 Sep 2017 02:19

خواجہ آصف چین کے بعد سوموار کو ایران جائینگے

خواجہ آصف چین کے بعد سوموار کو ایران جائینگے
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف پیر کو ایران کا دورہ کرینگے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کرینگے۔ ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان کے حوالے سے جاری کردہ پالیسی اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ اپنے دورے میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران افغانستان میں امن اور سیاسی عمل کیلئے تجاویز پر غور کرینگے۔ یاد رہے کہ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے چین جانے سے قبل میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنے دورہ چین کے بعد ایران جائینگے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میری کوشش ہوگی کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل ایک دو ممالک کا دورہ کروں اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار بارے عالمی برادری کو آگاہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 667528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش