0
Saturday 9 Sep 2017 15:35

لاہور، ورلڈ الیون کرکٹ سیریز میں سیاسی نعرے لگانے والے شائقین کی گرفتاریوں کا فیصلہ

لاہور، ورلڈ الیون کرکٹ سیریز میں سیاسی نعرے لگانے والے شائقین کی گرفتاریوں کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ہونیوالے سرفراز الیون اور ورلڈ الیون ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران سیاسی نعرے بازی کی روک تھام کیلئے خصوصی حکمت عملی تیار کر لی گئی۔ پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین 3 میچز ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شائقین کو سخت ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا ہوگا، اس حوالے سے رہنمائی کیلئے واضح ہدایات سٹیڈیم کے گیٹس اور انکلوږرز میں آویزاں کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کی کہ میچز کے دوران سٹیڈیم میں سیاسی تحریروں پر مبنی بینرز، پوسٹرز اور دیگر مواد لانے پر پابندی ہو گی، سیاسی نعرے بازی کی روک تھام کیلئے بھی حکمت عملی تیار کر لی گئی، ہر انکلوږر میں تعینات خصوصی مجسٹریٹ شائقین سے ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے مستعد رہیں گے، سیاسی نعرے بازی کرنے والوں کو موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کے حوالے کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 667642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش