0
Thursday 21 Apr 2011 12:55

ڈرون حملے جاری رہیں گے،طریقہ کار پاکستان اور امریکا کو طے کرنا ہے، امریکی اہلکار

ڈرون حملے جاری رہیں گے،طریقہ کار پاکستان اور امریکا کو طے کرنا ہے، امریکی اہلکار
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ امریکا،پاکستان میں ڈرون حملے بند نہیں کرے گا، تاہم ان میزائل حملوں کے حوالے سے طریقہ کار پاکستان اور امریکا کے انٹیلی جنس اور فوجی حکام کو طے کرنا ہے، ایک امریکی اہلکار نے بدھ کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا لیکن اس کا طریقہ کار کیا ہو گا، یہ دونوں ممالک کے فوجی اور انٹیلی جنس حکام طے کریں گے، اہلکار کا کہنا تھا کہ حملوں کا طریقہ کار طے کرنا بہت مشکل کام ہے، کیوں کہ امریکی عوام میں غصہ ہے جبکہ ہمارے انٹیلی جنس اور فوجی حکام نے فیصلہ کرنا ہے کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے ہمارا مشترکہ دائرہ کار کیا ہے۔ 
واضح رہے امریکی اہلکار کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا جب ایڈمرل مائیک مولن پاکستان کے دورے پر ہیں۔ امریکہ اس سے قبل بھی ڈرون حملوں کی بندش سے متعلق پاکستان کا مطالبہ مسترد کر چکا ہے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ ڈرون حملے دہشت گرد ی کے خلاف جاری کوششوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں ان حملوں میں بے گناہ شہری نشانہ بنتے ہیں جس سے دہشت گرد لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہتے ہیں، تاہم امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ ڈرون کارروائیوں میں اب تک بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 66871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش