0
Wednesday 20 Apr 2011 19:34

پاکستان میں امریکی سی آئی اے کی سرگرمیاں بند، مبصرین کا تحفظات کا اظہار

پاکستان میں امریکی سی آئی اے کی سرگرمیاں بند، مبصرین کا تحفظات کا اظہار
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں امریکی سی آئی اے کی تمام سرگرمیاں بند کرا دی گئیں، عسکری ذرائع کے مطابق پاکستان میں موجود پانچ سو سے زائد سی آئی اے اہلکاروں کی امریکا واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق پاکستان میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے تمام آپریشنز بند کرا دیئے گئے ہیں اور پاکستان میں موجود نیٹ ورک کے خاتمے کے بعد سی آئی اے کے پانچ سو سے زائد اہلکاروں کی امریکا واپسی شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلٰی سطح پر پاکستان کی جانب سے سی آئی اے سربراہ لیون پنیٹا کو واضح طور پر بتا دیا گیا ہے کہ ملک میں اب امریکی خفیہ ایجنسی کی سرگرمیاں نہیں چلنے دی جائیں گی اور یہاں کسی بھی قسم کی انٹیلی جنس کارروائی صرف پاکستانی ایجنسیاں ہی کریں گی۔ ذرائع کے مطابق امریکا نے ریمنڈ ڈیوس کا مسئلہ حل ہونے کی صورت میں ڈرون حملے روکنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ریمنڈ کی رہائی کے بعد اس وعدے کے برخلاف دوبارہ ڈرون حملے شروع کر دیئے گئے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ ان اطلاعات میں کوئی صداقت نظر نہیں آ رہی کیوں کی پاکستانی حکومت میں اتنا دم نہیں کہ امریکہ کے سامنے اس طرح ڈٹ کر جواب دے سکیں۔ مبصرین نے کہا ہے کہ امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کے لئے حکمرانوں کی جڑیں عوام میں مضبوط ہونا ضروری ہیں لیکن موجودہ حکومت کی جڑیں عوام میں بہت کمزور ہو چکی ہیں اور اگر واقعی حکومت نے ایسا کیا ہے تو بہت جلد امریکہ کوئی نہ کوئی بڑی واردات کر سکتا ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی قوم کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 66727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش