0
Tuesday 26 Sep 2017 21:55

شیعہ سیفٹی تنظیم کیجانب سے پاراچنار کے عوام کو ایمبولینس بطور عطیہ دے دیا گیا

شیعہ سیفٹی تنظیم کیجانب سے پاراچنار کے عوام کو ایمبولینس بطور عطیہ دے دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ شیعہ سیفٹی آرگنائزیشن پاکستان کیجانب سے پاراچنار کے عوام کو ایک ایمبولینس بطور عطیہ دے دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق شیعہ آرگنائزیشن پاکستان کے صدر سیرت عباس کی طرف سے پاراچنار کے عوام کو ایک بولان گاڑی ایمبولینس عطیہ کے طور پر دے دیا گیا۔ جس پر پاراچنار کے عوام نے شیعہ سیفٹی تنظیم کا بہت شکریہ ادا کیا۔ پاراچنار کے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنار میں موجود کئی افراد نے کہا کہ شیعہ سیفٹی تنظیم کے پاراچنار میں فلاحی کاموں کو سراہتے ہیں۔ اور شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاراچنار ایک حساس ترین شہر ہے، اسمیں ایسے فلاحی کاموں کی سخت ضرورت ہے۔ جو شیعہ سیفٹی تنظیم نے اپنا دینی و مذہبی فریضہ ادا کرتے ہوئے انجام دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ اسی شیعہ سیفٹی تنظیم کی جانب سے پورے پاکستان کی طرح پاراچنار میں بھی امام بارگاہوں اور مساجد میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا سلسلہ بڑھایا ہے۔ اسی تنظیم کی جانب سے پاراچنار مرکزی امام بارگاہ، مدرسہ خامنہ ای اور تحریک حسینی آفس میں کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ اور تنظیم نے پاراچنار میں مزید حساس ترین امام بارگاہوں اور مساجد میں کیمروں کی تنصیب کا سلسلہ مزید جاری رکھنے کا ارادہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 672197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش