0
Wednesday 4 Oct 2017 07:35

سعودی عرب میں پاکستانی اور سعودی شاہی بری افواج کی مشقوں کا آغاز

سعودی عرب میں پاکستانی اور سعودی شاہی بری افواج کی مشقوں کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ شمال مغربی سعودی علاقے میں پاکستان اور سعودی عرب کی بری افواج کی مشترکہ فوجی مشق  اسح1 کا آغاز ہو گیا ہے۔ فوجی مشقوں میں سعودی شاہی بری افواج اور پاکستانی فوج شریک ہیں۔ مملکت کے شمال مغربی علاقے میں آپریشنز ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل یوسف خیر اللہ لشہرانی نے واضح کیا کہ اسح 1 کا مقصد عسکری تجربے اور لڑائی کی مہارت کے تبادلے کے علاوہ یونٹوں کی ہمہ وقت تیاری کی سطح کو بلند کرنا ہے۔ بعد ازاں مشق میں پاکستانی فوج کے کمانڈر محمد عارف نے اپنے خطاب میں سعودی عرب میں ہونے والی اس مشق میں پاکستانی فوج کی موجودگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اس کی افواج کی مملکت سعودی عرب اور اس کی افواج کے ساتھ ا خوت اور دو طرفہ اعتماد پر مبنی طویل تاریخ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسح 1 فوجی مشق کا مقصد لڑائی کے دوران جدت طرازی کے حامل آلات کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت حاصل کرنا ہے اور پاکستانی فوج اس نوعیت کے خطرات پر قابو پانے میں مہارت رکھتی ہے۔ اس موقع پر مملکت کے شمال مغربی علاقے کے کمانڈر نے بھی اپنے خطاب میں پاکستانی فوج کے تجربے کو سراہتے ہوئے بتایا کہ اس مشق کے دوران عسکری تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 673994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش