0
Wednesday 4 Oct 2017 21:11

توانائی کے شعبے میں ہمارے انقلابی اقدامات جاری ہیں، محمد عاطف خان

توانائی کے شعبے میں ہمارے انقلابی اقدامات جاری ہیں، محمد عاطف خان
اسلام آباد۔ وزیر توانائی و برقیات محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت توانائی کے شعبے کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ رواں سال پہلے مرحلے میں صوبہ بھر کی 4 ہزار مساجد کو بجلی کے جدید نظام کی فراہمی کیلئے شمسی توانائی یعنی سولرائزیشن سسٹم سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ بجلی کی نعمت سے محروم صوبے کے 12 اضلاع کے پسماندہ علاقوں میں 356 چھوٹے بجلی گھر (منی مائیکرو ہائیڈل سٹیشنز) تعمیر کئے جا رہے ہیں، یہ منصوبے رواں سال کے آخر تک مکمل کر لئے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں ان منصوبوں کی تعداد بڑھا کر 1000 کی جائے گی، اس منصوبے سے تقریباً 10 لاکھ آبادی مستفید ہوگی۔ نجی شعبے کے تعاون سے 518 میگاواٹ پن بجلی کے 6 منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں، جن سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے میں ڈیڑھ ارب ڈالرز یعنی 150 روپے سے زائد کی سرمایہ کاری آئے گی۔ 56 میگاواٹ کے 3پن بجلی کے منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں، جن سے رواں سال بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ صوبائی وسائل سے پہلی مرتبہ تیل و گیس کی تلاش کے لئے رواں ماہ سے لکی بلاک پر بھی کام کا آغاز کیا جا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ توانائی و برقیات میں توانائی منصوبوں کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری توانائی انجینئر نعیم خان، سیکرٹری انفارمیشن قیصر عالم، چیف ایگزیکٹو آئل اینڈ گیس کمپنی رضی الدین، چیف پلاننگ آفیسر محکمہ توانائی انجینئر ذین اللہ شاہ سمیت توانائی کے شعبے سے وابستہ افسران نے شرکت کی۔
 
صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بہترین حکمت عملی کے تحت رواں سال کے آخر میں پن بجلی کی 3 منصوبے 17 میگاواٹ رانولیہ پن بجلی گھر کوہستان، 2.6 میگاواٹ مچئی بجلی گھر مردان اور 36.5 میگاواٹ درال خوڑ سوات پن بجلی گھر مکمل ہو جائیں گے، جن سے 56میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے لئے حال ہی میں6منصوبے جن سے 518 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی جس سے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نجی شعبے کی طرف سے تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالرز یعنی 150 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔  اسکے علاوہ ہم 356 چھوٹے بجلی گھروں کے تعمیراتی پروگرام پر بھی تیزی سے کام کررہے ہیں جن میں سے 250 سے زائد منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں اور ہمارا پروگرام ہے کہ دوسرے مرحلے میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے مزید 650 منی مائیکروہائیڈل اسٹیشنز تعمیر کئے جائیں گے، ان منصوبوں سے 10 لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوگی۔ صوبائی حکومت پہلے مرحلے میں 4ہزار مساجد میں شمسی توانائی نظام کے تحت سولر پینل لگا رہی ہے جس کے لئے پہلے ہی ٹینڈر جاری کیا جاچکا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں 8 ہزارسکولوں اور 180 بیسک ہیلتھ یونٹس (بی ایچ یوز ) میں بھی شمسی توانائی کا نظام لایا جائے گا جس سے یہاں لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ممکن ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 674217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش