0
Wednesday 11 Oct 2017 16:53

کراچی، شدید گرمی اور کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈںگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا

کراچی، شدید گرمی اور کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈںگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایک جانب شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، تو وہیں کے الیکٹرک کی جانب سے جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈںگ نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث موسم آج بھی گرم اورخشک ہے، دن میں درجہ حرارت 39 ڈگری تک جا پہنچا ہے، جبکہ ماہرین نے آج پارہ 41 ڈگری جب کہ ہیٹ انڈیکس 47 ڈگری تک پہنچے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے فنی خرابیوں کے نام پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بڑھا دی گئی ہے، کئی علاقوں میں 12، 12 گھنٹوں سے بجلی بند ہے، جس نے گرمی کے ستائے لوگوں کو تڑپا کر رکھ دیا ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے بعض علاقوں میں پانی کا بحران بھی پیدا کر دیا ہے۔ کراچی میں جاری گرمی کی لہر کے باعث اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملہ الرٹ ہے، جبکہ شہری انتظامیہ نے شہر کے مختلف مقامات پر پینے کے پانی کا بندوبست کیا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی عبدالرشید کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر جمعے تک جاری رہنے کی توقع ہے، ہوا میں نمی کا تناسب کم رہنے کے باعث ہیٹ ویو کا خدشہ نہیں، اس کے باوجود شہری دن کے اوقات میں بلا ضرورت دھوپ میں باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔ واضح رہے کہ 2015ء میں سمندری ہواؤں کی بندش اور گرمی کی شدت میں اچانک اضافے سے کراچی میں ایک ہفتے کے دوران 1200 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 675842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش